لاہور کی صفائی کامشن، سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کے مختلف علاقوں کے دورے، صفائی انتظامات کاجائزہ لیا

76

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو چمکانے اورعوام تک صفائی کی بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میںسی ای او بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود فیروز پور روڈ،کماہاں آشیانہ روڈ اور نشتر ٹائون کا دورہ کیا۔انہوں نے گلی محلوں، بازاروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا اورعلاقہ مکینوں و دکانداروں سے ملاقات کر کے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے بارے میں بات چیت کی۔اس موقع پردکانداروں اور رہائشیوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سسٹم پر اظہار اطمینان کیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح اور لاہور میں 244 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے،رواں مہینے میں ہی لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کچا جیل روڈ، پیکو روڈ، مادر ملت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ پر بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹان شپ مارکیٹ، جناح ہسپتال، برکت مارکیٹ، گلبرگ،انہوں نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور ورکرز کی حاضری و مینوئل سویپنگ کو چیک کیا۔

انہوں نے شہریوں سے بھی گزارش کی کہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون اور کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے حوالے کریں جبکہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔