لاہور کے غیور عوام آج مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے،شہریار آفریدی

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور کے غیور عوام آج مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے۔چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی نوٹنکی کو مسترد کرکے عوام وزیراعظم عمران خان کے تدبر اور بصیرت پر مہر تصدیق ثبت کرینگے۔ شہریار خان …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور کے غیور عوام آج مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے۔چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی نوٹنکی کو مسترد کرکے عوام وزیراعظم عمران خان کے تدبر اور بصیرت پر مہر تصدیق ثبت کرینگے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نام پر جمع ہونیوالے شرپسند ماضی میں ایک دوسرے کو چور لٹیرا ہونے پر وطن فروش اور عوام دشمن کہتے رہےتاہم یہی سیاسی ٹھگ آج اپنے اپنے لوٹ کا مال بچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں. عوام 2018 کی طرح اس بار بھی انہیں شکست فاش دینگے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے باوجود مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاہور کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے پر تلا بیٹھا ہے۔ کسی ناگہانی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم کی قیادت پر ہوگی،ایک طرف بھارتی غیر قانونی قابض افواج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر بمباری کررہی ہیں اور ہماری بہادر افواج دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ایسے حالات میں چند چور لٹیرے سیاستدان پی ڈی ایم کے لبادے میں چھپ کر لانگ مارچ کے نام پر ملک میں فسادات کا منصوبہ بنارہے ہیں۔چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ حکومت اور عوام کورونا وائرس جیسے عفریت کامقابلہ کرنے میں متحد ہیں لیکن مفاد پرست سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ان گنے چنے مفاد پرستوں کو قومی مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی سکتی۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام ان مفاد پرست خاندانی چوروں کا محاسبہ کریں گے،لاہور کے غیور عوام آج اس مفاد پرست ٹولے کا بائیکاٹ کرکے انکا محاسبہ کریں گے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آپہنچا ہے۔آج عوام چوروں اور لٹیروں کا بوریا بستر گول کردینگے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ بار بار جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سیاسی مداری ایک بار پھر اکٹھے ہو کر عوام کو خالی اور جھوٹے نعروں سے دھوکہ دینے نکل آئے ہیں تاہم عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیں۔مزید ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کےلئے تیار نہیں ہیں۔عوام نے ان چوروں کو 2018 فاٹا اور گلگت الیکشن میں بار بار مسترد کیا۔اب یہ ٹولہ اپنی سیاسی نوٹنکی لے کر پی ڈی ایم کے نام سے لوگوں کو بے وقوف بنانے نکلا ہے۔مودی، کووڈ اور پی ڈی ایم تینوں پاکستان کے دشمن ہیں۔ہر طرف سے یہ ٹولہ پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہےتاہم عمران خان کی قیادت میں ہم ان تینوں دشمنوں کو اتحاد سے شکست دیں گے۔