لاہور۔27جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تمام مدعیوں کو کل (بروز بدھ )سپیشل سینٹرل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت کی مدعیوں کے بیانات کی تصدیق اور انگوٹھوں کے نشانات کا فرانزک کرانے کی بھی ہدایت ، ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی …
لاہور ہائیکورٹ،ثاقب ججا کی عبوری ضمانت میں توسیع، مدعیوں کو کل پیش ہونے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔27جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تمام مدعیوں کو کل (بروز بدھ )سپیشل سینٹرل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت کی مدعیوں کے بیانات کی تصدیق اور انگوٹھوں کے نشانات کا فرانزک کرانے کی بھی ہدایت ، ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی گئی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مدعیوں کے موقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ ایک ظالم کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،کیا انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے خود درخواست دی اور اب موقف بدل رہے ہیں، مدعیوں سے استفسار کیا گیا کہ کیا ان کے بچے اس حادثے میں بچ گئے تھےجس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ تین مدعیوں کے بچے یونان کشتی حادثے میں محفوظ رہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے بچے بچ گئےمگر ظالم کو بچانے کی کوشش نہ کریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سادہ لوگ نہیں ،آپ عدالت میں سچ نہیں بول رہے،عدالت نے تمام مدعیوں کو بروز بدھ بارہ بجے دن سپیشل سینٹرل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مدعیوں کے بیانات کی تصدیق اور انگوٹھوں کے نشانات کا فرانزک کرانے کی بھی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ مدعیوں نے درخواست دی اور جھوٹا بیان دیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔







