لاہور۔24مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے تحریک انصاف کی جانب سے اضافی الیکشن ٹربیونلز بنانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 28 مئی تک ملتوی کر دی، درخواست گزار بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور کے پی کے میں پانچ، پانچ الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے ہیں، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد کیلئے ایک ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے، پنجاب کیلئے دو الیکشن ٹربیونل دیئے گئے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے چٹھی لکھی لیکن ٹربیونلز نہیں بنائے گئے، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عذرداری کیلئے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔