23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور ہائیکورٹ، جیل میں قیدی کی ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست...

لاہور ہائیکورٹ، جیل میں قیدی کی ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی

- Advertisement -

لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں کیمپ جیل لاہور میں قید ملزم کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار بابر سہیل نے ایڈووکیٹ حافظ اسرار الحق کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت تین وارڈنز کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم رانا وہاب قتل کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قید تھا، جہاں اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ درخواست کے مطابق جیل حکام نے 15 اگست 2024 کو اطلاع دی کہ ملزم رانا وہاب ہلاک ہو گیا ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی ہے، لہذا عدالت ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں