لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے اندورن شہر بھاٹی چوک سے پرانی مچھلی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کے معاملے پر دکانداروں کو کام سے روکنے کے خلاف دائر درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے تین دسمبر تک جواب طلب کرلیا،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظفر اقبال و دیگر دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ
ضلعی انتظامیہ نے پرانی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عدالت نے مچھلی منڈی منتقلی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے،انتظامیہ کی جانب سے دکانیں سیل کی گئی ہیں،استدعا ہے کہ عدالت دکانیں ڈی سیل کرنے کا حکم دے،عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے تین دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔