لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی فائرنگ کے دوران ہانیہ نامی لڑکی کی ہلاکت کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی
لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر
لاہور۔19جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی فائرنگ کے دوران ہانیہ نامی لڑکی کی ہلاکت کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہانیہ کا قتل کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ ایک سنگین غلطی کا نتیجہ ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ واقعہ سی سی ڈی کے نظام میں شفافیت اور احتساب کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ واقعہ کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ کی معاونت سے کرائی جائیں اور اعلیٰ عدلیہ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔









