لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا اور ریمارکس دیئے کہ بڑے وہیکل یونٹس کے خلاف کریک ڈائون اور حکومتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کم از کم دو ہفتے کی توسیع ہونی چاہیے۔عدالت نے اتوار کے …
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی، مکمل انکوائری ٹیم بنانے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ایئر کوالٹی بہتر ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا اور ریمارکس دیئے کہ بڑے وہیکل یونٹس کے خلاف کریک ڈائون اور حکومتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کم از کم دو ہفتے کی توسیع ہونی چاہیے۔عدالت نے اتوار کے روز کمرشل فری ڈے پر بھی غور کرنیکی ہدایت کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق ، اظہر صدیق سمیت دیگر کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔دوران سماعت متعلقہ محکموں کے اعلی حکام پیش ہوئے اور اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔ عدالت نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی، منتقلی کے غیر واضح طریقہ کارپر سخت برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے قرار دیا کہ شفافیت یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ناصر باغ معاملے کی جامع انکوائری کے لیے ایک اعلی افسر تعینات کیا جائے جو کہ تمام حقائق کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔
عدالت نے کہا کہ درختوں کی کٹائی پر تو مکمل پابندی ہے، مگر پی ایچ اے کے قوانین میں درختوں کی منتقلی کا کوئی واضح ذکر ہی موجود نہیں۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کی57 گاڑیوں میں سے5 کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف محکموں کی گاڑیوں کی رپورٹس بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ شہریوں کو منصوبوں سے متعلق لاعلم رکھنا جمہوری ماحول کے خلاف ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو جوڈیشل کمیشن کے دفتر میں بلا کر مشاورت کی جائے اور متاثرہ شہریوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے تمام محکموں کو آئندہ سماعت پر مکمل اور جامع رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔








