لاہور۔17جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،عدالت نے اپیل کنندہ کی شیخ رشید کیخلاف درخواست خارج کر دی۔قبل ازیں عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کے روز عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔