لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کی سیکورٹی سٹاف کی بولی کے خلاف دائر درخواست پرجواب طلب کر لیا

167

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کی سیکورٹی سٹاف کی بولی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے یکم جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ ویل وشر نامی درخواست گزاز کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام نے سیکورٹی سٹاف کے لیے بولی کرائی۔

کمپنی نے بولی میں حصہ لیا۔ کمپنی نے بولی پاکستانی لیبر لاز کے مطابق لگائی ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ منظور شدہ بولی میں تنخواہ پاکستانی لیبر لاز کے مطابق کم ہے۔ منظور شدہ بولی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ قانون کے مطابق ہماری لگائی گئی بولی کو منظور کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری کو جواب طلب کر لیا۔