لاہور ہائیکورٹ کاموسمِ گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کاموسمِ گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

لاہور۔4جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کا موسمِ گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے روسٹر جاری کیا، جس کا اطلاق 6 جولائی سے ہوگا۔روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 6 ڈویژن بنچ مختلف نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کریں گے، جبکہ 23 ججز بطور سنگل بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ہر نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلیں سنے گا جبکہ جسٹس فیصل زمان، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں