لاہور۔7فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقامی وکیل غلام عباس ہرل کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے ، عدالت ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا۔