اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فاضل عدالت کے اس فیصلہ کہ مردم شماری فارم نمبر 2 میں جنس کے کالم ( نمبر 3) میں ”مرد“ اور ”عورت“ کے علاوہ ”مخنث“ کا خانہ بھی شامل کیا جائے، …
لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز مردم شماری فارم نمبر 2 میں ”مرد“ اور ”عورت“ کے علاوہ ”مخنث“ کا خانہ شامل کرنے کی زیادہ تشہیر کریں،پیمرا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فاضل عدالت کے اس فیصلہ کہ مردم شماری فارم نمبر 2 میں جنس کے کالم ( نمبر 3) میں ”مرد“ اور ”عورت“ کے علاوہ ”مخنث“ کا خانہ بھی شامل کیا جائے، کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات ایک رٹ پٹیشن 7122 / 2017 کی سماعت کے دوران جاری کئے۔








