لا ہور سمیت پنجاب کے وسطی وجنوبی علاقوں میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ترجمان محکمہ موسمیات

683
Heavy rain
Heavy rain

لاہور۔6جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں مں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منڈی بہاالدین 17، سیالکوٹ (ائرپورٹ 07، سٹی 02)، شیخوپورہ 06، جھنگ 05، حافظ آباد، بہاولنگر اور ڈی جی خان 04، گوجرانوالہ اورساہیوال 03، بھکر، گجرات اورقصور 02، لاہور 01، کوٹ ادو، فیصل آباد اور نور پور تھل میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28جبکہ زیادہ سے زیادہ 38سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 40فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 114فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 198، پاکستان انجینئرنگ سروسز 164، جوہر ٹان بلاک اے91،سید مراتب علی روڈ 114،ریونیوسوسائٹی 117 ،سی ای آر پی آفس 163اور لاہور امریکن سکول میں 88ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔