انقرہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے ترکی میںاپنے ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقے میں پیش آنے والے واقعات خاص کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ،شام کی صورتحال اور غیر قانونی ہجرت جیسے معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مہمان …
لبنانی وزیر اعظم کا دورہ ترکی ،اپنے ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات

مزید خبریں
انقرہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے ترکی میںاپنے ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقے میں پیش آنے والے واقعات خاص کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ،شام کی صورتحال اور غیر قانونی ہجرت جیسے معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مہمان وزیر اعظم سعد حریری کو ترکی کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور ترک مسلح افواج کی شام کے علاقے عفرین میں پی کے کے ، پی وائے ڈی اور داعش کے خلاف شروع کردہ فوجی کارروائی کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ترکی عفرین میں صرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، اس کارروائی کا مقصد دوست اور برادر شامی عوام کو دہشت گردوں کے مظالم سے نجات دلانا ہے۔








