لبنان میں سابق فلسطینی سفیر کو بدعنوانی کے الزام میں ملک پہنچنے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا۔العربیہ کے مطابق لبنانی حکام نے بتایا کہ اشرف دبور کو بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
لبنان ، سابق فلسطینی سفیر کو بدعنوانی کے الزام میں بیروت ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا
بیروت ۔30اپریل (اے پی پی):لبنان میں سابق فلسطینی سفیر کو بدعنوانی کے الزام میں ملک پہنچنے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا۔العربیہ کے مطابق لبنانی حکام نے بتایا کہ اشرف دبور کو بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
دو عدالتی اور دو سکیورٹی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا۔فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ سال لبنان میں فلسطینی سفیر کی حیثیت سے دبور کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔لبنانی حکام نے بتایا کہ حکام نے دبور کو بیروت میں ریڈ نوٹس کی بنیاد پر حراست میں لیا جو گذشتہ سال کے آخر میں انٹرپول نے جاری کیا تھا۔
دبور مبینہ طور پر لبنان میں جائیداد کی فروخت میں ملوث تھے جو فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی ملکیت تھی۔ یہ تنظیم 1982 میں لبنان پر اسرائیل کے حملے تک اس ملک میں موجود تھی۔حکام نے بتایا کہ بیروت میں پراسیکیوٹر کے دفتر میں ججز دبور سے تفتیش کر رہے تھے۔









