لبنان ، سمگل کئے جانے والے شیر کے بچے، نایاب عقاب اور پرندے بازیاب

206
لبنان ، سمگل کئے جانے والے شیر کے بچے، نایاب عقاب اور پرندے بازیاب

بیروت۔2اکتوبر (اے پی پی):لبنان میں شام کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب جنگلی جانوروں کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شیر کے دو بچے اور ایک نایاب عقاب بازیاب کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سکیورٹی فورسز نے بیروت سے 50 کلومیٹر شمال میں طرابلس-بیروت ہائی وے پر البترون چوکی پر معمول کے مطابق چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے شیر کے دو بچوں کے علاوہ اعلی نسل کا عقاب، 350 رنگین چڑیاں اور دیگر مختلف اقسام کے 1350 سے زیادہ خوبصورت پرندے برآمد ہوئے جو لکڑی کے پنجروں اور گتے کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔

ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے سمگل کئے جانے والے تمام جانور ضبط کر لیے گئے ہیں۔سیکورٹی فورسز کئی برسوں میں پکڑی جانے والی پرندوں کی اس بڑی کھیپ کے بارے میں تفیصلات حاصل کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر زراعت عباس حج حسن نے کہا ہے کہ لبنان جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت اور سمگلنگ روکنے کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے گا اور سمگلروں کو سزا دی جائے گی۔