سعودی عرب کی ترک پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے کی مذمت

ریاض ۔2اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ترک پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ترک پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ وزارت نے مملکت کی جانب سے ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا …

ریاض ۔2اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ترک پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ترک پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

وزارت نے مملکت کی جانب سے ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ترکیہ اور اس کے عوام کی سلامتی اور حفاظت کی دعا بھی کی۔