لبنان میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے نعشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے جمع کرانے کی اپیل

54
Security Council

بیروت۔1اکتوبر (اے پی پی):لبنان کےداخلی سیکورٹی فورسز کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ملک پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والوں کے اہل خانہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے اور نامعلوم افراد یا ان کے جسم کے اعضاء کی شناخت کے عمل کو آسان بنانے کے کے لیے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جوڈیشل پولیس سے منسلک مراکز جا ئیں تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے ان کے ضروری نمونے حاصل کیے جا سکیں۔