لبنان میں ہلاک اور زخمی شہریوں کی تعداد ناقابل قبول ہے، یورپی یونین

55
European Union
European Union

برسلز۔25اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی حدود میں رہ کرفریق کو جواب دینا چاہیے۔

العربیہ کے مطابق جوزف بوریل نے مزید کہا کہ لبنان میں شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد ناقابل قبول ہیں۔ واضح ر ہےلبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنی طرف سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے ان کوششوں کی حمایت کریں جو جاری حملوں کو ختم کریں اور فوری جنگ بندی نافذ کریں۔

انہوں نے تعاون کرنے والے ملکوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے لبنان کے لیے فرانس 108 ملین، جرمنی 103 ملین اور امریکہ نے 300 ملین ڈالر امداد فراہم کی ہے۔