لبنان پرمکمل حملہ بڑے پیمانے پر تباہ کن جنگ شروع کر دے گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا اسرائیل کو انتباہ

116
Iran
ایران کی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ۔29جون (اے پی پی):اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ لبنان پراس کا مکمل حملہ بڑے پیمانے پر تباہ کن جنگ شروع کر دے گا۔ایرانی مشن کی طرف سے ایکس (سابق ٹویٹر ) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران لبنان پر حملہ کرنے بارےاسرائیلی حکومت کے پروپیگنڈے کو نفسیاتی جنگ سمجھتا ہے اس کے باوجود وہ واضح کر رہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان کے خلاف مکمل جنگ شروع کی گئی تو ایک تباہ کن جنگ شروع ہو جائے گی اور اس کے لئے ایران تمام مزاحمتی محاذوں کی مکمل شمولیت سمیت تمام آپشنز بروئے کار لا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے وسط میں لبنان پر حملے کے ایک آپریشنل پلان کی منظوری دی ہے جس کے مطابق غزہ میں جاری آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف بھرپورکارروائی کر سکتی ہے۔