بیروت۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جنوبی علاقے کی صورتحال کے پیش نظر لبنان کو چھوڑ دیں۔ایس پی اے نے بیروت میں سعودی سفارتخانے سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت جنوبی لبنان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ،سعودی شہری علاقے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور جو وہاں موجود ہیں فوراً …
لبنان کے حالات پر گہری نظر ہے،سعودی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں،سعودی حکام

مزید خبریں
بیروت۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے حکام نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جنوبی علاقے کی صورتحال کے پیش نظر لبنان کو چھوڑ دیں۔ایس پی اے نے بیروت میں سعودی سفارتخانے سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت جنوبی لبنان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ،سعودی شہری علاقے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور جو وہاں موجود ہیں فوراً وہاں سے نکل جائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شہری ضرورت اور کسی ہنگامی صورت حال میں سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے فریقین کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ ادھر،اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی منظوری اور توثیق ہو چکی ہے۔








