لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کا پاکستانی اور برٹش پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی شرکت

73

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے پاکستانی اور برٹش پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سمیت پاکستانی اور برٹش ارکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائشیا آسٹریلیا اور برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیاءمیں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار کرے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔