لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام چوتھا قونصلرز کنونشن 2018 (کل) مانچسٹر میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل پاکستان کے زیر اہتمام چوتھا قونصلرز کنونشن۔2018 (کل)ہفتہ کو برطانوی شہر مانچسٹر میں شروع ہو رہا ہے۔کنونشن میں ارکان پارلیمنٹ ،ارکان یورپین پارلیمنٹ،میئرز،کونسلرز اور کمیونٹی ممبران کی شرکت متوقع ہے۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کنونشن کا افتتاح کرینگے۔ارکان پارلیمنٹ اور یورپین یونین برطانیہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کے قابل قدر …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصلیٹ جنرل پاکستان کے زیر اہتمام چوتھا قونصلرز کنونشن۔2018 (کل)ہفتہ کو برطانوی شہر مانچسٹر میں شروع ہو رہا ہے۔کنونشن میں ارکان پارلیمنٹ ،ارکان یورپین پارلیمنٹ،میئرز،کونسلرز اور کمیونٹی ممبران کی شرکت متوقع ہے۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کنونشن کا افتتاح کرینگے۔ارکان پارلیمنٹ اور یورپین یونین برطانیہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کے قابل قدر خدمات کے بارے میں اظہار کرینگے۔کنونشن کے دو سیشن ہونگے جبکہ پینلسٹ برٹش پاکستانی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے اور برطانوی سماجی و اقتصادی ترقی میں انکے کردار کو اجاگر کرینگے۔