کولمبو۔4جولائی (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ میں کل (جمعہ کو )مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں گال مارولز اور جافناکنگز کی ٹیمیں رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں آمنے سامنے ہوں گی۔سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے۔ جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شامل پانچ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن کینڈی فالکنز ،جافنا کنگز،دمبولا سکسرز ،گال مارولز اور کولمبو سٹرائیکرز شامل ہیں۔ ایل پی ایل میں کل جمعہ کو واحد میچ گال مارولز اور جافناکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،یہ میچ رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلاجائے گا۔ایونٹ کے کوالیفائر 1 ، ایلیمنیٹر ، کوالیفائر 2 اور فائنل سمیت تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ کا فائنل 21 جولائی کو کولمبو کے آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔
سری لنکا پریمیئر لیگ سری لنکا کا سب سے بڑا مقامی ٹورنامنٹ ہے جو بین الاقوامی خصوصیت کے ساتھ 24 میچز پر مشتمل ہے جس میں صف اول کے مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کر ہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے پانویں ایڈیشن میں متعدد کرکٹ ستارے شرکت کررہے ہیں ۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ رابن اور پلے آف کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔