پشاور۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):لوئر دیر میں پیسکو اور پولیس کے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈیفالٹرز سے 4 لاکھ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے مطابق پیسکو اور پولیس نے مشترکہ طور پر کنڈا مافیا، بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں کیں اور ڈیفالٹرز سے 4 لاکھ 52 ہزار 193 روپے کی بقایاجات ریکور کرلئے گئے۔
مشترکہ کارروائی کے دوران 10 چھاپے مارے گئے اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 218546 روپے کے جرمانے لگائے گئے۔
اس کے علاؤہ تین افراد کے خلاف مراسلے متعلقہ تھانوں کو بھیجوائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے کہا ہے کہ بجلی چوری کا براہ راست نقصان اور بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے لہذا شہری بجلی چوروں کو پکڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔