لوئر کوہستان،ریسکیو 1122 نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

98
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ایبٹ آباد۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 لوئر کوہستان نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کنٹرول روم کو ماہ ستمبر میں کل 2227 کالز موصول ہوئیں جن میں 160 معلوماتی یا ڈراپ کالز،72 ایمرجنسی اور 1995 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ ماہ 68 میڈیکل،03 روڈ/ٹریفک حادثات اور 01 آگ لگنے کے واقعات میں طبی امداد و سہولیات فراہم کیں۔

ان واقعات یا حادثات میں 74 لوگ متاثر اور 03 افراد جان بحق ہوئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کی ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 13 مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 01 مریض کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔