کوہستان۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) لوئر کوہستان کے مقام پر کوسٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 17 افراد کی نعشیں لواحقین تک پہنچا دی گئی ہیں۔ نعشیں کوہستان کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی لوگوں نے کھائی سے نکال کر ریسکیو 1122 گلگت کے ذریعہ لواحقین کے علاقہ جات پہنچائیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان حامد الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ کی جگہ دشوار گذار ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا رہا تاہم پولیس، انتظامی عملہ اور رضا کاروں نے جواں مردی کا مظاہرہ کر کے نعشوں کو کھائی سے نکال کر لواحقین تک پہنچایا۔ واضح رہے کہ بدقسمت کوسٹر نمبر ایس ایل او 297- گلگت بلتستان کے علاقہ گوپس سے آتے ہوئے لوئر تھانہ کے قریب شاہراہ قراقرم سے سرک کر سینکروں فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی جس میں سوار 17 افراد ہلاک ہوئے تھے