21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومکھیل کی خبریںلورا نٹالی سیگمنڈ اور ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی ا ٓسٹریلین...

لورا نٹالی سیگمنڈ اور ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی ا ٓسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے ہم وطن جوری دار ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے ہم وطن جوری دار ہنری پیٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےاٹلی کی سیرا ایرانی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔

پیر کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے ہم وطن جوری دار ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئےاٹلی کی سیرا ایرانی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں