لوکل گورنمنٹ سسٹم بہتر کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 36.9 ارب روپے مختص

لوکل گورنمنٹ سسٹم بہتر کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 36.9 ارب روپے مختص

کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں نئے مالی سال2026-27بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانے اور سروس ڈیلیوری بہتر کرنے کے لیے آئندہ مالی سال میں 36.9 ارب روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔35 ارب روپے لوکل کونسلز کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن میں تنخواہیں، مشینری اور ترقیاتی کام شامل ہیں۔

SAP سسٹم کے نفاذ سے پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا اور تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی۔یونین کونسل دفاتر کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب روپے جبکہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے فائر سیفٹی منصوبے پر 900 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔