اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):لوک ورثہ نے رواں سال لوک میلے کے دوران طالب علموں کے لئے انٹری فیس میں خاص طور پہ رعایت دینے کا فیصلہ کیا جس کو نوجوانوں نے بے حد سراہا ہے۔
واضح ر ہے کہ طالب علموں کے لئے انٹری فیس دوسرے افراد کی نسبت نصف رکھی گئی ہے جبکہ بچوں کی انٹری فری ہے۔لوک ورثہ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے لے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پہ متعارف کرانا ہے۔اس لئے کوشش کی گئی ہے کہ شائقین میلہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی فیملیز کے ساتھ میلے میں شرکت کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ شائقین میلہ کی تعداد پہلے کی نسبت زیادہ ہے۔کیونکہ اس مرتبہ میلے میں بھی شائقین کی دلچسپی کا سامان پہلے کی نسبت زیادہ ہے۔