اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے زیراہتمام لوک ورثہ کمپلیکس، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں میں لوک میلہ جاری ہے جس میں عوام بے حد دلچسپی لے رہے ہیں۔
جڑواں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر میلے کا دورہ کر رہی ہے ۔ میلے میں ہنرمندوں کے کام کی نمائش، لوک داستانوں کی پرفارمنس، گیت اور رقص کے جوڑ، روایتی کھانے، آرٹس اینڈ کرافٹ بازار وغیرہ شامل ہیں جبکہ دیگر سرگرمیوں کے علاوہ متعدد لوک فنکار، لوک موسیقار اور روائتی ڈانس گروپس بھی اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں اور دیکھنے والوں کو صحت مند تفریح فراہم کر رہے ہیں۔
ڈھول کی تھاپ پر پنجاب کی مشہور لوک کہانیوں، لوک رقاص خیبرپختونخوا سے خٹک ڈانس پارٹی، پنجاب سے گتا گھوڑا ڈانس پارٹی، سندھ سے سندھی جھومر ڈانس پارٹی میلہ میں سامعین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ منگل کو لوک ورثہ کے اوپن ایئر تھیٹر میں ایک کلچرل ڈائیورسٹی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے لوک گلوکاروں، موسیقاروں اور رقاصوں کو حصہ لیا۔
ان فنکاروں میں دتہ جی (چولستانی ڈانس گروپ)، فضل جٹ، ڈھول پر رضوان حیدر، شہنائی پر احسن علی شامل تھے۔ فریال بی بی اور سونیا، لوک گلوکار، چائلڈ سٹار ڈانس گروپ، اعجاز حسین، گلگت بلتستان کے شہنائی پلیئر اور بہت کچھ مشہور لوک فنکاروں نے حصہ لیا اور خوب داد وصول کی۔ میلہ 12 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔