اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) لوک ورثہ کے زیر اہتمام 10 روزہ لوک میلے کی ''دستار بندی اور چادر پوشی'' کی تقریب منگل 19 نومبر کو منعقد ہو گی۔ لوک ورثہ کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ 10 روزہ لوک میلے میں جڑواں شہروں کے عوام کی دلچسپی …
لوک ورثہ کے زیر اہتمام 10 روزہ لوک میلے کی ”دستار بندی اور چادر پوشی” کی تقریب منگل کو ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) لوک ورثہ کے زیر اہتمام 10 روزہ لوک میلے کی ”دستار بندی اور چادر پوشی” کی تقریب منگل 19 نومبر کو منعقد ہو گی۔ لوک ورثہ کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ شفقت محمود اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ 10 روزہ لوک میلے میں جڑواں شہروں کے عوام کی دلچسپی کے لئے اتوار کو تیسرے روز بھی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے اور گارڈن ایونیو سے شکر پڑیاں تک میلے کا سماں بندھا رہا۔ لوک میلے میں لوک فنکاروں کی پر فارمنس سمیت دستکاری کے سامان اور فن پاروں کی نمائش کے لئے آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لئے علیحدہ علیحدہ علاقائی پویلین سجائے گئے ہیں جہاں کرافٹ بازار ،روایتی کھانوں اور ملبوسات کے سٹال، اورلوک فنکاروں کی پرفارمنس رقص اور موسیقی ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کا محور بنے ہوئے ہیں۔ یہ لوک میلہ 24 نومبر تک جاری رہے گا۔








