لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کا اعلان کر کے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کا اعلان کر کے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے، منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں، عمران خان کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا۔

اتوار کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے عمران خان خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے، ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر سکرین پر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے۔

عمران خان جانتے ہیں کہ یہ سب انہوں نے کیا ہے، اس لئے ان کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی 3 سے 16 فیصد کرنے والے انقلاب ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی آ سکتے ہیں، 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والا انقلاب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور سکرین پر ہی آ سکتا ہے۔کشمیر فروشی کرنے والے ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی انقلاب لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کا بھگوڑا اب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور ٹی وی سکرین پر ہی انقلاب لا سکتا ہے۔