ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے‏گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دی ہے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے‏گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دی ہے

پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جیتنے والے عوام کے اعتماد کے امین ہیں جبکہ انتخابی میدان میں حصہ لینے والے تمام امیدوار بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، سب سے بڑھ کر گلگت بلتستان کے باشعور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے پرامن ماحول میں ووٹ کی طاقت سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اختلافات سے بالاتر ہو کر اس حقیقت کو تسلیم کرنے کا دن ہے کہ جمہوری نظام اسی وقت مضبوط ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں اور عوام مل کر آئینی اور پرامن عمل پر اعتماد کا اظہار کریں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام منتخب نمائندے عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں