لٹیرے جو چاہیں حربہ استعمال کریں، این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان

108
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیرے جو چاہیں حربہ استعمال کریں، این آر او نہیں ملے گا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏افسوس! پی ڈی ایم نےوبا میں اضافےکے دوران بہت سےپیسے، وقت اور محنت سے عوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال کرسنگدلی کا مظاہرہ کیا اورثابت کردیاکہ انہیں شہریوں کی صحت وسلامتی کی رتی بھر بھی پرواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارےحربےمجھے این آر او کی فراہمی کیلئےبلیک میل کرکےاپنی چوری کی دولت بچانے کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‏میں ایک مرتبہ پھر واضح کر دوں کہ کبھی این آر او نہیں دوں گا۔ مزید بلیک میلنگ کےحوالے سے پی ڈی ایم کے آئندہ جو بھی منصوبے/عزائم ہوں میرا پیغام بالکل دوٹوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹیرے جو حربہ چاہیں استعمال کریں، میری حکومت کبھی کوئی این آر او نہیں دے گی۔