اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارگلہ میں ٹریل-5 کے خوبصورت اور صاف ماحول کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوا کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں، یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میں بعد از فجر 7 بجے صبح قریب فطرت کےلئے لمبی …
مارگلہ میں ٹریل۔5کے خوبصورت اور صاف ماحول کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارگلہ میں ٹریل-5 کے خوبصورت اور صاف ماحول کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوا کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں، یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میں بعد از فجر 7 بجے صبح قریب فطرت کےلئے لمبی واک پرگیا۔ میرا 17 سالہ پوتا ظافر میرے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے مارگلہ میں ٹریل-5 پر واک کی۔ ہرن، بندر، پرندے اور دیگر جانور دیکھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ راستہ صاف تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ میرے لئے باعث فخر ہےصدر مملکت نے کہا کہ تقریبا 4 بجے تک میری واک جاری رہی۔ میں پروٹوکول کے بغیر نقل و حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ان لوگوں کو تکلیف نہ ہو جو پاکستان کے حقیقی مالک ہیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ تقریبا 20 کلومیٹر چلا اور 600 میٹر چڑھائی کی، جو کہ 182 منزلوں کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عمدہ دن گزارا اور اللہ کے فضل سے میں مکمل فٹ ہوں۔








