لکی الیکٹرک تھرکول منصوبے کے فنانشل کلوز کی دستاویزات پر دستخط

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)660 میگاواٹ کے لکی الیکٹرک تھرکول منصوبے کے مالیاتی امور مکمل ہونے کی دستاویزات پر دستخط ہوئے۔ نگران وفاقی وزیرتوانائی بیرسٹر علی ظفر اور وزارت کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہان مرزا اور لکی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آئی ایچ حقی نے فنانشل کلوز کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ 660 میگاواٹ کا یہ منصوبہ پورسٹ …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)660 میگاواٹ کے لکی الیکٹرک تھرکول منصوبے کے مالیاتی امور مکمل ہونے کی دستاویزات پر دستخط ہوئے۔ نگران وفاقی وزیرتوانائی بیرسٹر علی ظفر اور وزارت کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہان مرزا اور لکی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آئی ایچ حقی نے فنانشل کلوز کے دستاویزات پر دستخط کئے۔ 660 میگاواٹ کا یہ منصوبہ پورسٹ قاسم پر لگایا جائے گا جس میںت ھر کے مقامی کوئلے کے استعمال سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ منصوبے پر 1080.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ سپر کرئیکل ٹیکنالوجی کے ذریعے قائم ہونے والے اس منصوبے میں کوئلہ کے پلانٹ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے سمندری پانی کو استعمال کیا جائے گا۔ منصوبے سے بجلی کی پیداوار مارچ 2021ءمیں شروع ہوگی۔ پی پی آئی بی نے حکومت پاکستان کی جانب سے ساوریجن گارنٹی دی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں بجلی کی رسد میں اضافے کے لئے درآمدی ایندھن پر انحصار ختم کرکے مقامی وسائل کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے پی پی آئی بی کو ہدایت کی کہ وہ تھر کے کوئلے سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کریں۔ انہوں نے پی پی آئی بی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے 15500 میگاواٹ کے 37 منصوبے مکمل کئے ہیں۔