طرابلس۔ 8 جون (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن(یو این ایس ایم آئی ایل) نے لیبیاکے بحران کے حل کے لیے سیاسی حل کو ضروری قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام جوائنٹ ملٹری کمشین کے مذاکرات میں تعمیری انداز میں شریک ہوں۔ یو این ایس ایم آئی ایل نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں …
لیبیا کا بحران سیاسی حل میں ہی مضمر ہے، امددای مشن اقوام متحدہ
طرابلس۔ 8 جون (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن(یو این ایس ایم آئی ایل) نے لیبیاکے بحران کے حل کے لیے سیاسی حل کو ضروری قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام جوائنٹ ملٹری کمشین کے مذاکرات میں تعمیری انداز میں شریک ہوں۔ یو این ایس ایم آئی ایل نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں گزشتہ 9 سالوں سے جاری تنازعات سے ثابت ہو گیا ہے کہ اس میں کسی کی کوئی جیت نہیں ہو سکتی بلکہ اس سے صرف ملک اور اس کے عوام کو ہی بھاری نقصان ہو سکتا ہے لہذا لیبیا کا طویل المدتی بحران سیاسی حل سے ہی ممکن ہے اور اقوام متحدہ کا امدادای مشن ہمیشہ کی طرح لیبیا کی زیرقیادت اور لیبیا کے سیاسی عمل کو مکمل طور پر شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔ یو این ایس ایم آئی ایل نے یاد دہانی کرائی کہ تمام فریقین صحت کی سہولیات ، سکولوں ، حراستی مراکز سمیت خاص طور پر وبائی مرض کورونا وائرس کے تناظر میں عام شہریوں اور بنیادی شہری ڈھانچے کے تحفظ کے لئے قانون کی حکمرانی ، بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔









