اقوام متحدہ ۔ 22 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی مندوب غسان سلامہ نے لیبیا میں 'طویل اور خونریز لڑائی' سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس پر قبضے کی جنگ، ابھی صرف آغاز ہے۔ سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے شروع ہونے والی مسلح لڑائی لیبیا کے ہمسایہ ممالک اور پھر بحیرہ روم کے …
لیبیا کی خانہ جنگی ہمسایہ ممالک اور پھر بحیرہ روم کے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 22 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی مندوب غسان سلامہ نے لیبیا میں ‘طویل اور خونریز لڑائی’ سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس پر قبضے کی جنگ، ابھی صرف آغاز ہے۔ سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے شروع ہونے والی مسلح لڑائی لیبیا کے ہمسایہ ممالک اور پھر بحیرہ روم کے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہے۔








