لاہور۔19نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے
ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 598ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے230 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ47کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 27کمرشل،8 زرعی،2انڈسٹریل اور561ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ21ہزار12 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ86لاکھ 58ہزار944روپے ہے۔