پیرس۔19نومبر (اے پی پی):فرانس مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے غور کر رہا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیموئن نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں اسرائیلی پرتشدد آباد کاروں کے خلاف یورپی پابندیوں کے تیسرےمرحلے کے لئے کام کر رہا ہے، ان پابندیوں میں افراد اور ادارے شامل ہوں گے۔ انہوں …
فرانس کا مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

مزید خبریں
پیرس۔19نومبر (اے پی پی):فرانس مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے غور کر رہا ہے ۔
العربیہ اردو کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیموئن نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں اسرائیلی پرتشدد آباد کاروں کے خلاف یورپی پابندیوں کے تیسرےمرحلے کے لئے کام کر رہا ہے، ان پابندیوں میں افراد اور ادارے شامل ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فرانس ان اسرائیلی آباد کاروں کی فہرست میں توسیع کا خواہاں ہے جنہیں ان کی غیر قانونی سرگرمیوں پر یورپی سطح پر سزا دی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ اس سے قبل28 اسرائیلی یہودی آباد کاروں پر فرانس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔








