لیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائی،1 ارب14 کروڑ سے زائد کی وصولی کر لی، لیسکو ترجمان

142
LESCO

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔54 روز سے جاری مہم کے دوران35771 ڈیفالٹرز سے1ارب14کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4728نا دہندگان سے146.92ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4326 نا دہندگان سے263.18 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4504نا دہندگان سے 165.94ملین اور ساتھ سرکل میں 1870نا دہندگان سے63.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 3258نا دہندگان سے77.07 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3998نا دہندگان سے165.75ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5289نا دہندگان سے73.52 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7798 نا دہندگان سے191.71 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔