لیسکو ، نادہندگان سے ریکوری مہم کے دوران 569 نادہندگان سے اڑھائی کروڑ روپے کی وصولی

74
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے 37ویں روز569نا دہندگان سے2 کروڑ 58لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 55نا دہندگان سے1.51ملین اور ایسٹرن سرکل میں 52نا دہندگان سے1.26ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 118نا دہندگان سے4.50 ملین اور ساتھ سرکل میں 22نا دہندگان سے0.57 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 56نا دہندگان سے1.07 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 80نا دہندگان سے12.95 ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 61نا دہندگان سے0.70ملین جبکہ قصور سرکل میں 125نا دہندگان سے3.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اس موقع پر کہا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 29642 نادہندگان سے 94 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 4004نا دہندگان سے124.53ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3354 نا دہندگان سے216.52 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 3760 نا دہندگان سے138.77ملین اور ساتھ سرکل میں 1677نا دہندگان سے55.94 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2511نا دہندگان سے58.25 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3126نا دہندگان سے129.15ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4582نا دہندگان سے65.34 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6628 نا دہندگان سے160.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔