لیسکو آپریشن ، 163 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،36گرفتار

249
LESCO

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشنز کو 47روز مکمل ہو گئے۔ترجمان لیسکو کے مطابق سینتالیسویں روز163 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 36کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 24گھنٹوں کے دوران ریجن میں 250کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،247بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے163درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ36 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹریل،2زرعی،12کمرشل اور235 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لا کھ 5 ہزار 51یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ44 لاکھ 8 ہزار20روپے ہے۔بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ایسٹرن بائی پاس گجر پورہ کے علاقے میں کنکشن کو10090یونٹس (504,500) روپے،فیملی ان ہوٹل کے کنکشن کو22241یونٹس، (1,509,070)روپے،رام، کوٹ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں کنکشن کو1740 یونٹس3لاکھ روپے اورانار کلی گوالمنڈی کے علاقے میں ایک کنکشن کو5825یونٹس3لاکھ کی رقم چارج کی گئی ہے۔ 47 دن سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک6942ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

مجموعی طور پر20911 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،20699کنکشنکے یخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے19948درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ15لاکھ86ہزار255یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک ارب80کروڑ87 لاکھ15ہزار646روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔