لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن اکیسویں روز بھی جاری رہا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف اکیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 442کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔439 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے269ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ57ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل1،
کمرشل12 اور429 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو727,091 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 37,283,926روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔
ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔فیروزوالا میں 2920 یونٹس (120,0000)روپے،عزیز کالونی ونڈالہ روڈ میں 9500 یونٹس(500,000)روپے،بابا بیکری ونڈالہ روڈ میں 9900یونٹس، (500,000روپے) اور ملتان روڈ جمبر موڑ کے علاقے میں کنکشن کو 10185یونٹس، (480,298روپے) کی رقم چارج کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں اکیس روز کے آپریشن کے دوران کل8832 کنکشن چیک کئے گئے،8727کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے7417 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل1240ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو1کروڑ 93لاکھ51ہزار 136یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم86 کروڑ 44 لا کھ 45 ہزار 718ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔