لیسکو اور رینجرز کا اعوان ٹائون کے علاقے میں آپریشن، 10بجلی چورگرفتار

77
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔5جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں اعوان ٹائون سب ڈویژن کی ٹیم نے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا، دوران آپریشن قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 10ملزمان کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر 7غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور15میٹرز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔