لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے صوبہ بھر میں نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق واسا، ٹی ایم اے، پنجاب اریگیشن پاور ڈیپارٹمنٹ، منسٹری آف ریلوے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لاہور، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،میو ہسپتال اورسروسز اسپتال نادہندہ کی فہرست میں شامل ہیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام سرکلز کے ایس ایز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بل نادہندگان خواہ وہ پرائیویٹ ہوں یا سرکاری ادارے ان کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے ان سے واجب الاد ا رقوم وصول کی جائیں تاکہ ریکوری کے طے شدہ ٹارگٹس حاصل کئے جا سکیں۔