لاہور۔27جولائی (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری،273 ویں روز6.72ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مہم کے273ویں روز77نادہندگان سے6.72ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی15نادہندگان سے0.96 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی16نادہندگان سے1.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی13نادہندگان سے1.34ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے1.00 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی6نادہندگان سے0.28ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی4نادہندگان سے0.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی6 نادہندگان سے0.35 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی8 نادہندگان سے0.88 ملین کی ریکوری کی گئی۔273 روز سے جاری مہم کے دوران108565 ڈیفالٹرز سے 3 ارب35کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 15699نادہندگان سے 485.84 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14352 نادہندگان سے740.52 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12550 نا دہندگان سے489.24 ملین اور ساوتھ سرکل میں 6596 نادہندگان سے182.29 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9581نادہندگان سے276.45 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12664نادہندگان سے479.51 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16966نادہندگان سے217.89ملین جبکہ قصور سرکل میں 20157نا دہندگان سے487.66 ملین کی ریکوری کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔