لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا،اس سلسلے میں ایک روز کے دوران245 نادہندگان سے50 لاکھ75 ہزار سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں39 نادہندگان سے10 لاکھ 9 ہزار،ایسٹرن سرکل میں 23 نادہندہ سے40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں43 نا دہندگان سے10 لاکھ47 ہزار اور ساتھ سرکل میں5 نادہندگان سے29 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں35 نادہندگان سے37 ہزار اور شیخوپورہ سرکل میں49 نادہندگان سے 10لاکھ37 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں16 نادہندگان سے24 ہزار جبکہ قصور سرکل میں 35 نا دہندگان سے 51 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔